شراب پی نہ ہی کوئی نشہ کیا، کمپنی کے جہاز خراب ہیں ، الزام مجھ پر لگایا جا رہا ہے، لینڈنگ گیئر ٹوٹنے سے جہاز کچے میں اتر گیا تھا ،شاہین ائیرلائن طیارے کے پائلٹ عصمت محمود کا تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے بیان

منگل 24 نومبر 2015 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) لاہور ایئر پورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والی شاہین ائیرلائن طیارے کے پائلٹ عصمت محمود نے شراب نوشی سمیت اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شراب پی نہ ہی کوئی نشہ کیا، کمپنی کے جہاز خراب ہیں ، الزام ان پر لگایا جا رہا ہے، لینڈنگ گیئر ٹوٹنے سے جہاز کچے میں اتر گیا تھا ۔

(جاری ہے)

منگل کو شاہین ائیرلائن طیارے کے پائلٹ عصمت محمود نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرا تے ہوئے کہا کہ انہوں نے شراب پی اور نہ ہی کوئی نشہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے جہاز خراب ہیں لیکن الزام ان پر لگایا جا رہا ہے، لینڈنگ گیئر ٹوٹنے سے جہاز کچے میں اتر گیا تھا ۔