خیبرپختونخواہ حکومت کا ہسپتالوں میں کم ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

منگل 24 نومبر 2015 15:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) خیبرپختونخواہ حکومت نے ہسپتالوں میں کم ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔ منگل کو خیبرپختونخواہ حکومت نے ہسپتالوں میں کم ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کی فہرست تیار کر لی ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ کے وزیر صحت خیبرپختونخواہ شاہرام ترکئی نے کہا ہے کہہ جلد ہی ان کے خلاف کارروائی کا آغاز بھی کر دیا جائے گا ،بہت کم ڈاکٹرز ہسپتالوں میں پوری ڈیوٹی دیتے ہیں، 33 فیصد ڈاکٹرز 6 کے بجائے 5 گھنٹے ڈیوٹی دیتے ہیں جبکہ 17 فیصد ڈاکٹرز صرف 2 گھنٹے ڈیوٹی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کم ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس دیں گے اور کم ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے کٹوتی بھی ہو گی