گلگت بلتستان حکومت لوگوں کی بے لوث خدمت کررہی ہے،وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن

منگل 24 نومبر 2015 15:36

گلگت ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے وزیراعظم محمد نوازشریف کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی کی تقریب حلف برداری میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت علاقوں کے لوگوں کی بے لوث خدمت کررہی ہے اور ملک کے دوسرے صوبوں سے کسی قسم کی امداد لئے بغیر حالیہ زلزلے سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کررہی ہے ۔