علاقے کے لوگوں کی بلا امتیاز خدمت کروں گا‘امن وامان کو یقینی بنانے،ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی

منگل 24 نومبر 2015 15:36

گلگت ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی نے کہا ہے کہ وہ غیر جانبداری کے ساتھ علاقے کے عوام کی خدمت کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو تقریب حلف برداری کے موقع پر مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ گورنر کی ذمہ داری تفویض کرنے پر وہ وزیراعظم کے ممنون ہیں علاقے کے لوگوں کی بلا امتیاز خدمت کریں گے‘انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن وامان کو یقینی بنانے اور ترقیاتی مقاصد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ بجلی کی کمی دور کرنے میں ہماری مدد کریں انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے علاقے میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا انہوں نے سکردو گلگت شاہراہ جلد شروع کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :