مہنگائی،کرپشن، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،طاہر اقبال چوہدری

منگل 24 نومبر 2015 15:35

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نشریات و قومی ورثہ کے رکن طاہر اقبال چوہدری نے کہ اہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ (ن) کامیابیاں سمیٹے گی کیونکہ لوگ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے خصوصی انٹرویو میں طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ ملک سے مہنگائی کرپشن بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں مختلف منصوبوں پر کام تیزی سے جایر ہے۔

مسلم لیگ(ن) وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کی فلاح وبہبود اور ملک کی تعمیروترقی میں مصروف ہے ارو حکومت کی کوششوں سے لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملسم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی جمہوری جماعت ہے جو جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ(ن)کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :