جڑواں شہروں میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی

منگل 24 نومبر 2015 15:34

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) جڑواں شہروں میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام یونین کونسلز میں امیدواران اپنی اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں بھی مسلم لیگ(ن)سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے جس نے تقریباً تمام یونین کونسلز مین اپنے امیدوار کھرے کئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام مسلم لیگ اور جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کرکے پینل تشکیل دیئے ہیں اور ملک کے دیگر علاقوں کی طرح یہاں بھی بہت بڑی تعداد میں آزاد امیدوار میدان میں اترے ہیں۔

وفاقی دارلحکومت میں مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ جماعت اسلامی ،تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار بھی میدان می ں ہیں۔ شہر کی گلیوں اور سڑکوں میں رنگ برنگے بینرز اور پوسٹرز اویزاں کئے گئے ہیں اور امیدواروں نے گھر گھر انتخابی مہم شروع کررکھی ہے جبکہ کارنر میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :