صنعت وپیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے

منگل 24 نومبر 2015 15:34

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت وپیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر 11 کروڑ83 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔حکومیت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے79 کروڑ8 لاکھ81 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے سیالکوٹ میں کامرس بزنس سنٹر کیلئے2 کروڑ82 لاکھ،ملتان میں این ایف سی انسٹی ٹیوٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے47 لاکھ،پشاور لائٹ انجینئرنگ سنٹر کیلئے ایک کروڑ،حیدرآباد انجینئرنگ سپورٹ سنٹر کیلئے ایک کروڑ،مظفرآباد میں چمز اور جیولری سنٹر کیلئے33 لاکھ،پاکستان چمزجیولری ڈیویلپمنٹ کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔