داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 3 ارب،33 کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری

منگل 24 نومبر 2015 15:34

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 3 ارب33 کروڑ22 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے8 ارب29 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے پاسپورٹ مشین ریڈ ایبل کیلئے12 کروڑ،اسلام آباد پولیس کے رہائش کیلئے20 کروڑ،مالاکنڈ سوات اور خیبرپختونخوا میں متاثرہ علاقوں کیلئے20 کروڑ،مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اور ویزا پراجیکٹ کیلئے56 کروڑ،گلگت بلتستان سکاؤٹس کے جگہ کی تعمیر کیلئے8 کروڑ55 لاکھ،بلوچستان میں سوئی رائفلز کیلئے16 کروڑ78 لاکھ،کراچی میں عبداللہ غازی رینجرز کیلئے25 کروڑ10 لاکھ،کورال گاؤں میں سرکوں کی تعمیر کیلئے2 کروڑ39 لاکھ،اسلام آباد میں واٹر سپلائی سکیم کیلئے ایک کروڑ50 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو فنڈز جاری کردیا۔