متوفی ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیم ، گھر اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع پیکج تیار کر کے وزیر اعظم کو بجھوا دیا؛ وزیر مملکت برائے کابینہ ڈویژن شیخ آفتاب

سول اور سیکورٹی کے لئے علیحدہ علیحدہ پیکچ ہیں جو پہلے سے تین گناہ زیادہ ہے؛قومی اسمبلی میں جواب

منگل 24 نومبر 2015 15:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے کابینہ ڈویژن شیخ آفتاب نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ متوفی ملازمین کے بچوں کے لئے تعلیم ، گھر اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع پیکج تیار کر کے وزیر اعظم کو بجھوا دیا ہے ۔ سول اور سیکورٹی کے لئے علیحدہ علیحدہ پیکچ ہیں جو کہ پہلے سے تین گناہ زیادہ ہے ۔

منگل کے روز اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے وزیر اعظم کے متوفی ملازمین کے حوالے سے پیکج پر قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوران ملازمت سرکاری ملازمین کی فوتگی کے باعث ان کے بچے مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ اس پیکج کو جلد منظور کیا جائے ۔ جواب میں شیخ آفتاب نے کہا کہ متوفی ملازمین پیکج تین گناہ بڑھایا گیا ہے اور وزیر اعظم کو پیکج بجھوا دیا گیا ہے تاہم ابھی منظوری نہیں ہوئی ہے وزیر اعظم اس کی جلد منظوری دے دیں گے ۔

(جاری ہے)

متوفی ملازم کے بچے کو دو سال کا کنریکٹ دیا جاتا تھا اب ایسے لوگوں کو مستقل کرنے کا پیکج تیار گیا ہے ۔ ڈاکٹر عذرا افضل نے کہا کہ متوفی ملازمین کے لئے پیکج اچھا ہونا چاہئے اور ملازمین کے بچوں کی مشکلات کا ازالہ ہونا چاہئے ۔ شفقت محمود نے کہا کہ جنگ میں امن و امان نافذ کرنے والے ہمارے ہیرو جو جانوں کی قربانی دے رہے ہیں ان کے لئے بھی پیکج میں مراعات ہونی چاہئے ۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا افضل نے کہا کہ نئے پیکج میں تین گنا اضافہ کیا گیا ہے اور اس میں سویلین اور سیکورٹی کے لئے علیحدہ علیحدہ پیکج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :