قمر زمان کائرہ کو پنجاب میں نئی پارٹی ذمہ داریاں سونپی جانے کا امکان

منگل 24 نومبر 2015 15:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کو پنجاب میں نئی پارٹی ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں اور انہیں مرکزی صدر بنائے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سردست پارٹی کی صفوں میں یہ کنفیوژن ہے کہ آیا پارٹی کو اپنے اولین اصولوں کی طرف واپس جانا چاہئے یا نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نئی پالیسیاں وضع کرنی چاہئیں ۔

کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پسماندہ طبقات کی جماعت سمجھا جاتا تھا اور اس کو پسے ہوئے طبقات سے حوصلہ اور طاقت ملی ۔ تاہم کئی سالوں سے پارٹی پر پاور پالیٹیکس چھا گئی ہے اور کارکن پریشانی کا شکار ہیں ہمیں کھلے ذہن کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے ۔ پی پی پی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پی پی پی کی بری حالت ہے اور معاملات کو درست کرنے کے لئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :