حکومت پاکستان کا دس روپے کا سکہ جاری کرنے کافیصلہ

منگل 24 نومبر 2015 15:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) حکومت پاکستان نے دس روپے کا سکہ جاری کرنے کافیصلہ کیاہے اور پاکستان منٹ رواں برس 10روپے مالیت کا سکہ جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو پاکستان منٹ حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایاگیاکہ وزیر اعظم نواز شریف نے 10روپے کے سکے کے اجراء کی منظوری دیدی ہے۔ترجمان پاکستان منٹ کا کہنا ہے کہ اس سال 10روپے کا سکہ جاری کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :