اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی سیکورٹی :890 سیاسی کارکنوں کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی

منگل 24 نومبر 2015 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) اسلام آباد پولیس نے بلدیاتی انتخابات میں سیکورٹی کے پیش نظر 890 سیاسی کارکنوں کی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے جو بلدیاتی انتخابات کے دوران گڑ بڑ کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فہرست انٹیلی جنس ذرائع اور ان سیاسی کارکنوں کے سابقہ ریکارڈ کی روشنی میں تیار کی گئی ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر فہرست میں سیاسی جماعتوں کے کارکن شامل ہیں جو دیہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ فہرست ایریا مجسٹریٹ کے حوالے کر دی گئی ہے حکام کا کہنا ہے کہ گڑ بڑ کرنے والے مبینہ افراد کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونا ہو گا اور یہ ہلف دینا ہو گا کہ وہ قانون کی پاسداری کریں گے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی پیروی کریں گے اور پولیس بھی ان کی نگرانی کرتی رہے گی ایک سینئر پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ پولیس ان پولیس سٹیشنز کی بھی نمائندگی کرے گی جو سیاسی تشدد کا ریکارڈ رکھتے ہیں ۔