بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ؛ 10کلو وزنی ریمورٹ کنٹرول بم اور بھاری مقدار میں گولا بارود برآمد کر لیا

منگل 24 نومبر 2015 15:21

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 10کلو وزنی ریمورٹ کنٹرول بم اور بھاری مقدار میں گولا بارود برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز انٹیلی جنس معلومات پر سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوناری میں کارروائی کی ہے اور ایف سی چیک پوسٹ کے قریب سے 10کلو وزنی ریمورٹ کنٹرول بم بر آ مد کر کے علاقے کو بڑے نقصان سے بچا لیا ہے۔

دریں اثناء پٹ فیڈر کے علاقے میں بھی سیکیورٹی فورسز نے حساس اداروں کے ساتھ ملک کا ر روائی کرتے ہوئے 18 کلو بارودی مواد اور 2راکٹ لانچر برآمد کر لیا ہے سیکیورٹی فورسز نے علاقے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا ہے اور علاقے میں موجود شدت پسندوں کی تلاش کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی شدت پسند کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔

متعلقہ عنوان :