درجنوں پولیس اور ایلیٹ فورس بم ڈسپوزل سکواڈ کے سخت حصار میں بھارت سے آنیوالے 2018سکھ یاتریوں کو سچا سودا کیلئے روانہ کر دیا گیا

منگل 24 نومبر 2015 15:21

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) بابا گرو نانک دیو جی مہاراج کے 547ویں جنم دن کی تقریبات میں آنیوالے 2018بھارتی سکھ یاتریوں کو درجنوں مسلح پولیس ایلیٹ فورس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے کڑے حصار میں 19بسوں اور 24کوسٹروں کے ذریعے اُن کے مقدس گردوارہ سچا سودا فاروق آباد لے جایا گیا روانگی سے قبل بھارتی سکھوں کے جتھہ لیڈر نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آکر جو بھارتی سکھ یاتریوں کو احترام ملا وہ بہت قابل فخر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سرکار نے بھارتی سکھوں کے دل جیت لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :