لاہور میں بادامی باغ کے علاقے میں فیکٹری سے گیس کے اخراج کے واقعہ پر پولیس کی کارروائی؛فیکٹری مالک صلاح الدین سمیت 4افراد کو گرفتار کر لیا

منگل 24 نومبر 2015 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) لاہور میں بادامی باغ کے علاقے میں فیکٹری سے گیس کے اخراج کا واقعہ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری مالک صلاح الدین سمیت 4افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں عالم،عدنان اورنعمان نامی افراد شامل ہیں۔پولیس کے مطابق مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ ٹی ایم اوطاہرعلی کی مدعیت میں درج کیاگیاہے۔خیال رہے کہ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں ٹنڈا پھاٹک کے قریب کولڈ سٹوریج کی فیکٹری سے گیس کے اخراج کے باعثمتعدد افراد بے ہو ش ہو گئے تھے جبکہ باعث سبزی منڈی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سانس لینے میں دشواری ہو نے پر اردگرد رہائش پذیر لوگوں نے گھر خالی کر دیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :