فیصل آباد؛نشاط آباد پل پر تیز رفتاربس کی ٹکر سے اٹھارہ سالہ نوجوان جاں بحق ، مل میں کام کرتے محنت کش پردیسی کرنٹ لگنے سے چل بسا

منگل 24 نومبر 2015 15:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء)نشاط آباد پل پر تیز رفتاربس کی ٹکر سے اٹھارہ سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ مل میں کام کرتے محنت کش پردیسی کرنٹ لگنے سے چل بسا۔

(جاری ہے)

‘آن لائن کے مطابق نشاط آباد پل شیخوپورہ روڈپر اٹھارہ سالہ فیصل ولد شبیر اپنی موٹرسائیکل نمبریFDG/1083پر جارہاتھا کہ اسے پیچھے سے آنیوالی تیز رفتاربس نے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیااور ہسپتال پہنچائے جانے سے قبل ہی موقع پر دم توڑ گیاجبکہ بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

جبکہ رحمانیہ روڈپر واقع رحمانیہ ملز میں بھکر کا رہائشی42سالہ یوسف ولد فیض کام کررہاتھا کہ کام کرتے ہوئے اچانک اس کا ہاتھ مشین کی تاروں سے ٹکراگیااور کرنٹ لگنے کے باعث وہ موقع پر ہی لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔