فیصل آباد؛سیشن کورٹ نے مقدمات قتل میں ملوث دو مجرموں کو سزائے موت اور 8لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنادیا

منگل 24 نومبر 2015 15:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) سیشن کورٹ نے مقدمات قتل میں ملوث دو مجرموں کو سزائے موت اور 8لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنادیا ہے ،آن لائن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عارف حمید شیخ کے تھانہ مدینہ ٹاؤن کے مقدمہ قتل میں ملوث مجرم شہزاد قمر کو سزائے موت اور دولاکھ روپے جرمانہ ، مجرم مدثر کو تین سال قید اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے ،فاضل جج نے مجرم کے ساتھیوں رمضان ، خالد روف ، فقیر حسین ، زاہد شہزاد اور عمران کو شکست کا فائدہ دے کر بری کر دیا ، علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد محمود نے تھانہ ٹھیکری والا کے مقدمہ قتل مید ملوث مجرم 67ج ب کے رہائشی سید احمد کو سزائے موت اور چھ لاکھ روپ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا مجرم نے 2013نے معمولی تلخ کلامی کی بناء پر چھریوں کے وار کر تے ہوئے قتل کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :