مغربی پاکستان کے سابق گورنر نواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خاں کی 48ویں برسی پرسوں 26نومبر کو منائی جائیگی

منگل 24 نومبر 2015 15:12

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) مغربی پاکستان کے سابق گورنر نواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خاں کی 48ویں برسی پرسوں 26نومبر کو منائی جائیگی نواب آف کالا باغ کو 26نومبر1967ء کو پراسرار طور پر قتل کردیاگیا تھا ان کے قتل کا الزام ان کے بیٹے ملک محمد اسد پر لگایا گیا مگر یہ ثابت نہ ہوسکا نواب آف کالا باغ آکسفورڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل تھے وہ جنرل ایوب خان کے دور حکومت میں یکم جون 1960سے 18ستمبر1966تک مغربی پاکستان کے گورنر رہے -

متعلقہ عنوان :