بنگلہ دیس میں نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کو پھانسی کی سزائیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے

بین ا لاقوامی ادارے بنگلہ دیش میں ایسی کاروایوں کا سلسلہ رکوائیں ‘خاکسار نثار خان،سعید ڈار

منگل 24 نومبر 2015 15:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) خاکسار تحریک پاکستان کے نائب امیر انجینئر نثار خان و ڈو یژنل سالار محمد سعید ڈار نے بنگلہ دیس میں بنگلہ دیس نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کونام نہاد ٹریبیونل کے ذریعے پھانسی کی سزائیں دینے کو انسانی حقوق کی اعلانیہ پامالی سے تعبیر کیا ہے -انہوں نے اس بارے میں سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے بین ا لقوامی اداروں کو اس طرح کے غیر منصفانہ اقدامات کا نوٹس لینے کی استدا کی ہے - انہوں نے مذکورہ بیان خاکساروں کے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کیا - اجلاس میں سالار شہر محمد سلیم ، آغا جاوید صدیقی ،عبید ملک، ثناء اللہ اختر ، خالد شیخ ، ملک خورشید احمد، ممتاز خان ،ڈاکٹر بہار ، امجد قریشی ، شاہد بھٹی ،یاور صدیقی ،میر عامر سہیل،دانش صدیقی، پذیر احمد، ندیم کھوکھر لالہ پرویز ودیگر خاکسار بھی موجود تھے - نثار خان نے کہا بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کی طرف سے نامور مسلمان رہنماؤں کے خلاف انتہائی اقدامات بھارت میں جاری مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ کاروایوں کا ایک تسلسل در حقیقت بھارت کے مقاصد کو آگے بڑھا نے کی کوشش ہے جو پاکستان کے عوام اور بنگلہ دیشی مسلمانوں کے مابین پائیدار دشمنی پیدا کرنے کے در پے ہے-انہوں نے حکومت پاکستان کی حکومت کی طرف سے مذکورہ ظالمانہ اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کر کے پاکستانی مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے -

متعلقہ عنوان :