چنیوٹ ‘انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیس بک پر بظاہر نفرت انگیز تقریر پوسٹ کرنے پر ایک شخص کو 13 سال قید کی سزا سنا دی

چھوٹا ہوٹل چلانے والے32 سالہ شخص ثقلین پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا

منگل 24 نومبر 2015 15:11

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے فیس بک پر بظاہر نفرت انگیز تقریر پوسٹ کرنے پر ایک شخص کو 13 سال قید کی سزا سنا دی۔محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی ) کے افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ چنیوٹ میں ایک چھوٹا ہوٹل چلانے والے32 سالہ شخص ثقلین پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی عطا الرحمان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ جرم ثابت ہونے پر ثقلین کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔سی ٹی ڈی کے ایک اور سینئر مقامی افسر عبدالمجید نے بتایا کہ ثقلین حیدرکو مقامی سطح پر شکایات موصول ہونے کے بعد 27 اکتوبر کو گرفتار کیا گیاان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف شقوں کے تحت فرقہ ورانہ نفرت پھیلانے کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

مجید نے بتایا کہ ملزم کو ایک دن بعد ہی ضمانت پر رہا کر دیا گیاتاہم عدالت کی جانب سے سزا ملنے پر انہیں دوبارہ 21 نومبر کو گرفتار کرنے کے بعد قید کر دیا گیا۔انسانی حقوق کے ایک گروپ بائٹس فار آل نے بتایا کہ وہ ثقلین کے کیس کی تفصیلات کی تصدیق نہیں کر سکے ہمیں انتہائی تشویش ہے کہ یہ کیس انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت میں سنا گیا۔ بظاہر یہ معاملہ آن لائن مواد سے متعلق تھا ناکہ کسی تخریبی کارروائی کے۔گروپ کے ترجمان نے کہاکہ پاکستانی طالبان اور لشکر جھنگوی جیسے کالعدم گروپ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں

متعلقہ عنوان :