شاہ محمود قریشی کی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات ‘ اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی کے امکانات پر بات چیت

منگل 24 نومبر 2015 14:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وفد نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے وفد میں عارف علوی، شیریں مزاری اور غلام سرور شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی کے امکانات پر بات چیت کی گئی جبکہ وفد نے قومی اسمبلی نے امتیازی سلوک پر اپنے تحفظات سے بھی اپوزیشن لیڈر کو آگاہ کیا۔