Live Updates

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چیئرمین الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت 22دسمبر تک ملتوی کردی گئی

منگل 24 نومبر 2015 14:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء ) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چیئرمین الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں کہا گیا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62-63پر پورا نہیں اترتے ،عمران خان نے وزیراعظم کے خلاف غلط بیانی کی اور ممبران الیکشن کمیشن کے بارے میں جھوٹ بولا اور الزامات لگائے ہیں لہذا ان کو نااہل قرار دیا جائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے شہری منصور عزیز کی درخواست پر سماعت کی تھی ۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو22دسمبر کو طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت22دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات