پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، خاتون پائلٹ مریم مختار شہید

منگل 24 نومبر 2015 14:55

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، خاتون پائلٹ مریم مختار شہید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر2015ء) پاک فضائیہ کا ایف ٹی 7 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں خاتون فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید ہوگئیں. پی اے ایف ترجمان کے مطابق میانوالی کے قریب کندیاں میں فضائیہ کے ایف ٹی 7 طیارے کو معمول کی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ مریم مختار شہید ہوگئیں.مریم مختار کا تعلق کراچی سے ہے اور مریم مختار کو پاک فضائیہ کی دورانٍ پرواز جامٍ شہادت نوش کرنے والی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ، جنہوں نے 5 سال قبل ائیر فورس جوائن کی تھی.مریم مختار آپریشنل ٹریننگ مشن پر تھیں۔

(جاری ہے)

جبکہ حادثے میں مریم مختار کے ساتھی اسکوارڈن لیڈر ثاقب عباسی زخمی ہیں. دوسری جانب غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا.

متعلقہ عنوان :