گلگت بلتستان کے نئے گورنر میرغضنفر علی خان نے گلگت میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا

منگل 24 نومبر 2015 14:45

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) گلگت بلتستان کے نئے گورنر میرغضنفر علی خان نے گلگت میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جسٹس ڈاکٹر محمد شمیم نے ان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف ، وزیراطلاعات پرویز رشید ، امور کشمیر کے وفاقی وزیر برجیس طاہر اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان اور دوسرے حکام نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔میر آف ہنزہ1945 میں پیدا ہوئے اور انھیں گلگت بلتستان کے پہلے وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :