راولپنڈی ‘ تیرہ سالہ طالب علم کا قاتل سگا ماموں نکلا،جائیداد کا تنازعہ وجہ بن گیا

منگل 24 نومبر 2015 14:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء)راولپنڈی پولیس نے تاوان کیلئے اغوا کے بعد قتل ہونے والے پانچویں کلاس کے طالب علم 13سالہ محسن کے قاتل کا سراغ لگالیاہے ‘محسن کا قاتل اس کا سگا ماموں نکلا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق 13محسن کو اس کے سگے ماموں حمزہ نے ذیشان نامی دوست کے ساتھ ملکر تاوان کے لیے اغوا کیا ‘ملزم حمزہ کا اپنے بہنوئی کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔