پورے ملک میں دلوں کو ملانے والے منصوبے شروع کر دیئے ،نواز شریف

منگل 24 نومبر 2015 14:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء)وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پورے دلوں کو ملانے والے منصوبے پورے پاکستان میں شروع کر دیئے گئے ہیں، بجلی بحران کے خاتمے کیلئے خصوصی توجہ دے رہا ہوں ،انشاء اللہ ضرور آئے گی اور تیزی کے ساتھ آئے گی ،خطے کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے ،ماضی میں گلگت بلتستان کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی کاش اس خطے کی جانب توجہ دی جاتی تو آج یہاں کے لوگ خوشحال زندگی گزار رہے ہوتے ،گلگت کی ترقی کیلئے خصوصی توجہ دے رہا ہوں اوربار بار یہاں آتا رہوں گا،نئے گورنر میر غضنفر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیر اعظم نواز شریف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ گلگت بلتستان پہنچے جہاں نئے گورنرمیر غضفر کی منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ،وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر غضفر کے گورنربننے پر دلی خوشی ہو رہی ہے ،نئے گورنر عوام کا درد دلوں میں محسوس کرتے ہیں امید ہے میر غضنفر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور اقدامات کریں گے،وزیر اعظم نے کہا کہ پورے ملک میں دلوں کو ملانے والے منصوبے شروع کر دیئے گئے ہیں، موٹرویز اور سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے ،چاروں صوبوں کے عوام کو قریب سے قریب تر کیا جارہا ہے،

ماضی میں یہ فاصلے بہت زیادہ تھے اس لئے خطے کی ترقی سست روی کا شکار رہی ہے ،لوگوں چند کلو میٹر کے فاصلے کا سفر کئی کئی گھنٹوں میں کرتے ہیں لیکن ہم نے اقتدار سنبھالتے ہی سب سے عوام کے دلوں کو ملانے والے منصوبے شروع کئے ہیں ماضی کی نسبت اب فاصلے بہت کم ہوگئے ہیں،انفراسٹرکچر کے منصوبوں سے لوگ کو روز گار اور ایک دوسرے کے علاقوں میں تجارت کے کئی مواقع پیدا ہوں گے،وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کیلئے ماضی میں کوئی کام نہیں کیا گیا ،کاش ماضی میں کام ہوتے تو آج یہ خطے خوشحال ہوتا اور عوام بے روز گار نہیں ہوتی ،مجھے معلوم ہے کہ یہاں کے خطے کے لوگوں کو بہت سے مسائل درپیش ہیں ان مسائل کے حل کے لئے خصوصی توجہ دے رہا ہوں اور بار بار یہاں آ کر مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں یہاں کے لوگوں پر اربوں روپے خرچ کررہے ہیں اسلئے یہاں خوشحالی ضرور آئے گی،وزیر اعظم نے نئے گورنر کوہدایت کی کہ خطے میں سیاحت کی فروخت کے لئے خصوصی توجہ دیں ،پاکستان بھر کے لوگ گلگت بلتستان کا رخ کررہے ہیں یہاں پر انتظامات اور سیاحوں کی مشکلات کو دور کی جائیں اور بہترین سیاحتی پروگرام تشکیل دیئے جائیں تا کہ آئندہ سیزن میں سیاحوں کی 20 لاکھ سے زائد ہو جائے،وزیر اعظم نے کہا کہ خطے میں بھاشا ڈیم کی تعمیر کی جارہی ہے جو منگلا ڈیم سے بھی بڑا ڈیم ہے ،اس کی تعمیر سے نہ صرف گلگت بلتستان میں بجلی آئے گی بلکہ ملک کے دیگر حصے بھی مفید ہوں گے،وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی بحران کے خاتمے کے لئے خصوصی طور پر توجہ دے رہا ہوں،انشاء پاکستان میں بجلی ضرور آئے گی اور تیزی کے ساتھ آئے گی،ملک میں بجلی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور بڑے بڑے منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے جو ہمارے دور اقتدار میں ہی مکمل ہو جائیں گے جس سے 10 ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی