کراچی؛ناتھاخان گوٹھ کے علاقے ہزارہ گوٹھ میں رینجرز کاآپریشن،40مشتبہ افراد گرفتار

منگل 24 نومبر 2015 14:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) ناتھاخان گوٹھ کے علاقے ہزارہ گوٹھ میں رینجرزکے آپریشن کے دوران 40مشتبہ افراد گرفتار کر لیا گیا جبکہ درجنوں گھروں کی تلاشی بھی لی گئی،آپریشن کالعدم جماعتوں کے کارکنان کی موجود گی کی اطلاع پرکیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے ناتھاخان گوٹھ کے علاقہ ہزارہ گوٹھ کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کیا اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اورکئی مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا،اس موقع پرہزارہ گوٹھ کے داخلی راستے بند کرکے اندراورباہرجانے پرپابندی عائد کردی گئی تھی،آپریشن کالعدم تنظیم کے کارکنوں اورخطرناک دہشت گردوں کی موجود گی پرکیاگیا،آپریشن میں خواتین رینجرز اہلکاروں نے بھی حصہ لیا،ہزارہ گوٹھ منشیات فروش اوردیگر جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گیا،آپریشن کے دوران کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی ذرائع کاکہناہے کہ کالعدم تنظیم کے کارندے آپریشن شروع ہوتے ہی علاقے سے فرار ہوگئے تھے،جبکہ رینجرز اورپولیس کاپیرآباد،منگھوپیر اورسلطان آباد کے مختلف علاقوں میں شرچ آپریشن کئی افراد زیرحراست تفصیلات کے مطابق رینجرز اورپولیس نے پیرآباد کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاؤن،بنارس ،میٹروول ،منگھوپیر،سلطان آباد سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی وخارجی راستوں کو رکاوٹیں لگاکرسیل کردیاگیا اورگھرگھر تلاشی کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،باخبرذرائع نے بتایاکہ زیرحراست افراد کاتعلق سیاسی کالعدم جماعتوں سے ہے اوران کے قبضوں سے اسلحہ برآمد ہواہے،مذکورہ آپریشن میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا،ذرائع نے بتایا کہ زیرحراست افراد میں جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں جوکہ قانون نافذکرنے والے اداروں کومطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :