ریشنلائزیشن پلان:فاٹا کے 400 سے زائد سکولوں کو بندش کا سامنا

منگل 24 نومبر 2015 14:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات ( فاٹا) کے 400 سے زائد سکولوں کو ریشنلائزیشن پلان کے تحت بندش کا سامنا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ منصوبہ میں وسائل کی بچت اور فاٹا میں معیار تعلیم کی بہتری شامل ہے جہاں پر سینکڑوں سکول اور دیگر تعلیمی ادارے انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ پلان صحت اور لائیو سٹاک سیکٹرز میں بھری بروئے کار لایا جائے گا ۔ میڈیا رپورٹش میں کہا گیا ہے کہ فاٹا ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے 60 سے کم اندراج والے سکولوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے تاہم ریشنلائزیشن پلان پر عمل درآمد خیبرپختونخوا حکومت کی منظوری سے مشروط ہے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ منظور ہوتا ہے تو یہ سکول بند ہو جائیں گے اور ان کے طلبہ اور اساتذہ کو قریبی سکولوں میں شفٹ کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نفاذ سے قبل گورنر کو اس منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا ۔