سپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی اراکین پر برس پڑے

مجھ سے کوئی رعایت کی توقع نہ رکھی جائے ،جتنے حملے کریں گے اتنا قواعد کے مطابق چلوں گا،ایازصادق

منگل 24 نومبر 2015 14:37

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے اراکین پربرس پڑے اور کہا کہ اب کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور مجھ سے کوئی رعایت کی توقع بھی نہ رکھی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کے روزقومی اسمبلی کیاجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عارف علوی اپنی سیٹ پر کھڑے ہو کر کہا کہ مجھے ایوان میں بل پیش کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا جس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ان پر برس پڑے اور کہا کہ آپ کے ارکان قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہوتے، 6 چھ مہینے ایوان سے غیرحاضر رہتے ہیں اور الزام سپیکر کو دیتے ہیں، ایوان میں آکر کام کریں تو کام ہوگا اب باتیں بنانا چھوڑدیں جہاں تک بل روکنے کا معاملہ ہے توانہوں نے کوئی بل نہیں روکا لیکن تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اجلاس کے دوران باہر جاکر میڈیا پربات کرتے ہیں لیکن ایوان میں نہیں آتے،سپیکر ایاز صادق نے بھرپورغصہ اتارتے ہوئے کہا کہ کل میرے بارے میں حقائق کے منافی باتیں کی گئیں اگرآپ کی جگہ میں ہوتا تو تحریک انصاف کے کل کے بیان کے بعد مخالفت کرتا، جتنا مجھ پرحملے کریں گے اتنا قواعد کے مطابق چلوں گا، کچھ ارکان بل پیش کرنے سے پہلے میڈیا سے کہتے ہیں کہ انہیں اجازت نہیں ملی خود اپنے بلوں پرتوجہ نہیں دیتے اور اورباتیں سپیکر کے خلاف کرتے ہیں اگرتحریک انصاف کے رکان کوبل پیش کرنا نہیں آتا تووہ بھی سکھانے کوتیارہوں،انہوں نے کہا کہ اب کوئی نرمی نہیں کی جائے گی مجھ سے کوئی رعایت کی توقع نہ رکھی جائے