پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت نے کم حاضریوں‌والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا

کم ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے جائیں گے ، صوبائی وزیر صحت شاہرام ترکئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 14:15

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : خیبر پختونخواہ حکومت نے کم حاضر ہونے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت شاہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ 33 فیصد ڈاکٹرز چھ کی بجائے پانچ گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں جبکہ سترہ فیصد دو گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں. شاہرام ترکئی نے کہا کہ کم حاضر ہونے والے اور مختصر ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایسے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں بھی کٹوتی ہو گی. جبکہ حکومت نے کام چور ڈاکٹرز کی فہرست تیار کر لی ہے.

متعلقہ عنوان :