بابا گورو نانک کے 547 ویں جنم دن کی تقریبات، حکومت پاکستان کی طرف سے کئے گئے شاندار انتظامات کو زندگی بھر نہیں بھول پائیں گے،سکھ یاتری سردار امیر جیت سنگھ اور سردار گورمیت کی میڈیا سے گفتگو

منگل 24 نومبر 2015 14:14

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتری سردار امیر جیت سنگھ اور سردار گورمیت سمیت سینکڑوں سکھ یاترویوں نے بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوران حکومت پاکستان کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اس شاندار انتظامات کو زندگی بھر نہیں بھول پائیں گے۔

(جاری ہے)

گوردوارہ جنم استھان کے اندر ہمارے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور بھارت سے اپیل کی کہ ویزا سسٹم میں نرمی کریں تاکہ بھارت اور پاکستان سے زیادہ سے زیادہ لوگ ایک دوسرے کے ملک باآسانی آجاسکیں یہ تقریبات 29نومبر تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :