بابا گورو نانک کے 547 ویں جنم دن کی تقریبات ،حسن ابدال سے تین ہزار سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

منگل 24 نومبر 2015 14:11

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 547 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے حسن ابدال سے تین ہزار سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچ گئے یہاں پر وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریبات کے دوران 1231 پولیس جوانوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو چوبیس گھنٹے اپنی ڈیوٹی سرانجام د یں گے۔ سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کے لئے مارکیٹوں میں بھی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔