Live Updates

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کی نااہلی سے متعلق کیس میں عمران خان کو 22دسمبر کو طلب کرلیا

منگل 24 نومبر 2015 14:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین کی نااہلی سے متعلق کیس میں عمران خان کو 22دسمبر کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شہری منصور عزیز نے الیکشن کمیشن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی تھی جس کی منگل کو چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62-63پر پورا نہیں اترتے ،عمران خان نے وزیراعظم کے خلاف غلط بیانی کی اور ممبران الیکشن کمیشن کے بارے میں جھوٹ بولا اور الزامات لگائے ہیں لہذا ان کو نااہل قرار دیا جائے۔

جھوٹا شخص پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکتا۔ سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22دسمبر کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا کہ عمران خان خود پیش ہوں یا وکیل کے ذریعے موقف پیش کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات