قومی اسمبلی میں بلاسود ، مجموعہ دیوانی اور دیگر ترمیمی بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوادےئے گئے

منگل 24 نومبر 2015 14:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے رکن شیر اکبر خان کا بلاسود ترمیمی بل، پی ٹی آئی کے رکن عارف علوی کا مجموعہ دیوانی ترمیمی اور دیگر ترمیمی بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوائے گئے۔

(جاری ہے)

شیر اکبر خان نے ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سودی نظام کو ختم کرے، سود سے پاک نظام رائج کرے، عارف علوی نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی اندرونی معاملات کو حل کرنے کیلئے مصالحت کا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ عدالتوں میں کیس کافی عرصے تک زیر التواء رہتے ہیں۔

شاہدہ اختر علی نے ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اور فرقے کو دہشت گردی کے ساتھ نتھی نہ کیا جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئین میں ترامیم کے بل کا معاملہ اسپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بل پیش کرتے ہوئے کہاکہ کم سن بچوں کے ساتھ بد فعلی کو بھی دہشت گردی میں شامل کیا جائے

متعلقہ عنوان :