Live Updates

قومی اسمبلی، اسپیکر ایاز صادق وقفے وقفے سے تحریک انصاف کے اراکین کو باؤنسرز مارتے رہے

منگل 24 نومبر 2015 14:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق وقفے وقفے سے تحریک انصاف کے اراکین کو باؤنسرز مارتے رہے۔ شیریں مزاری کو خلاف ضابطہ توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرنے کی اجازت دی مگر متعلقہ حکام کی عدم موجودگی کے باعث دوبارہ توجہ دلاؤ نوٹس کو موخر کر دیا گیا، اسپیکر اسمبلی ایاز صادق نے جب دوبارہ توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرنے کا موقع دیا تووہ ایوان میں موجود ہی نہیں تھی۔

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق نے کہا کہ شیریں مزاری نے پانچ منٹ کا وقت مانگا تھا مگر زیادہ وقت گزر چکا ہے۔ ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حزب اختلاف کا چیمبر مل گیا ہے۔ انہوں نے طاہرہ اورنگزیب کی بھی سرزنش کی ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو اڑھائی سال میں یہ پتہ نہیں چلا کہ آپ کی سیٹ کونسی ہے۔ جماعت اسلامی کے ممبر اسمبلی شیر اکبر خان نے بونیر میں خواتین کی یونیورسٹی کیلئے قرارداد پیش کی تو اسپیکر نے کہا کہ بونیر کے لئے 2002سے جتنی محنت آپ کرتے ہیں آپ کا نام شیر اکبر خان بونیری پڑ چکا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات