قومی اسمبلی ، نکتہ اعتراض کے دوران حکومتی بنچوں پر صرف سات حکومتی ارکان موجود، کسی نے کورم کی نشاندہی نہ کی

منگل 24 نومبر 2015 14:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض کے دوران حکومتی بنچوں پر صرف سات حکومتی اراکین موجود تھے مگر کسی بھی رکن کی جانب سے کورم کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں جب ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی اجلاس کی صدارت کررہے تھے اس موقع پر حکومتی بنچوں پر صرف سات حکومتی ارکان موجود تھے اپوزیشن بنچوں پر اپوزیشن اراکین کی قلت نطر آئی مگر کسی بھی رکن نے کورم کی نشاندہی نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :