متوفی ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیم، گھر اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع پیکج تیار کیا گیا ہے، متوفی ملازم کے بچے کو 2 سال کنٹریکٹ پر پہلے ملازمت دی جاتی تھی اب مستقل بنیادوں پر تعیناتی کرنے کی سفارش کی گئی ہے

وزیر مملکت شیخ آفتاب ، شہزادی عمر زادی ٹوانہ اور زاہد حامد کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کمیٹیوں میں معاملات التواء کا شکار رہے ہیں، جس سے ایوان کی کارروائی متاثر ہو رہی ہے، کمیٹیوں کے چیئرمین اور اراکین سنجیدگی کا مظاہرہ کریں،اسپیکر ایاز صادق

منگل 24 نومبر 2015 14:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے کابینہ ڈویژن شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ متوفی ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیم، گھر اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع پیکج تیار کیا گیا ہے، متوفی ملازم کے بچے کو 2 سال کنٹریکٹ پر پہلے ملازمت دی جاتی تھی اب مستقل بنیادوں پر تعیناتی کرنے کی سفارش کی گئی ہے، پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے کہا کہ گیس کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے اور گیس کی کمی کا سامنا ہے، سی این جی سیکٹر کو ایل این جی دی جا رہی ہے، صارفین کیلئے کہیں بھی گیس کی بندش نہیں ہو رہی، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا کہ دستور پاکستان میں ترمیم آسانی سے نہیں ہوتی، ترامیم کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھیجا جائے، ممبران اسمبلی کے تمام آئینی ترمیمی بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوائے گئے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ کمیٹیوں میں معاملات التواء کا شکار وہ رہے ہیں، جس سے ایوان کی کارروائی متاثر ہو رہی ہے، کمیٹیوں کے چیئرمین اور اراکین سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر طاہرہ اورنگزیب کی وزیراعظم کے متوفی ملازمین کے حوالے سے پیکج پر قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوران ملازمین سرکاری ملازمین کی فوتگی کے باعث ان کے بچے مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں، اس پیکج کو جلد نافذ کیا جائے، جس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے کابینہ ڈویژن شیخ آفتاب نے کہا کہ متوفی ملازمین کا پیکج بڑھایا گیا اور منظوری نہیں ہوئی، وزیراعظم پاکستان اس کی منظوری دیں گے، متوفی ملازم کے بچے کو 2 سال کا کنٹریکٹ دیا جاتا تھا