لاہور ہائیکورٹ نے مفلوج قیدی عبدالباسط کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 24 نومبر 2015 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاضی امین نے کیس کی سماعت کی۔قیدی عبدالباسط کی وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عبدالباسط پولیس تشدد کے نتیجے میں مفلوج ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت سزائے موت پر عمل درآمد کے وقت قیدی کا صحت مندہونا لازمی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد موقع پر موجود جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزارت داخلہ سے معذور افراد کو سزائے موت دینے سے متعلق قانونی معاونت کے لئے خط لکھا تھا جس کاوزارت داخلہ نے آج تک جواب نہیں دیا لہذا وزارت داخلہ کا جواب آنے تک سزائے موت پر عمل درآمد روکا جائے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ عبدالباسط نامی قیدی کے پچیس نومبر کے لئے بلیک وارنٹ جاری ہو چکے ہیں لہذا اسکی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ جس پر عدالت نے قیدی عبدالباسطکی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کے لئے ائر درخواست مسترد کر دی۔