محکمہ ایکسائز کا چوری شدہ گاڑیوں، نان رجسٹرڈد اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون جاری

ایکسائز نے چوری شدہ گاڑیوں کی چیکنگ کرنے کے لیے فرانزک لیب میں بھج دی

منگل 24 نومبر 2015 13:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) محکمہ ایکسائز کا چوری شدہ گاڑیوں، نان رجسٹرڈد اور عدم ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ایکسائز نے چوری شدہ گاڑیوں کی چیکنگ کرنے کے لیے فرانزک لیب میں بھج دی۔جنرل ہولڈاپ میں متعدد گاڑیاں کو تھانوں میں بنداور سینکروں گاڑیاں کے چالان اور ایکسائز کی ٹیموں نے ایک ہی دن میں 3کڑوڑ روپے سے زائد ریکوری کر لی ہے۔

محکمہ ایکسائز انیڈ ٹیکسیشن پنجاب کے جنرل ڈائریکٹر اکرم اشرف گوندل کی جاری کردا ہدایات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں غیر رجسٹرڈاور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔چوری اور غیر رجسٹرڈ وہکلز کو پکڑنے کے لیے لاہور میں 25 جوئینٹ ٹیمیں نبائی گئیں ہیں جو لاہور کے مختلف مقامات پر جیسے لاری اڈا۔

(جاری ہے)

یتیم خانہ، ماڈل ٹاؤن۔

پھکے والہ موڑ، گڑاھی شاہوہ سمیت متعد مقامات پر ناکے لگاکر آن لائن گاڑیوں کی چیکنگ کرتیں ہیں جس میں غیر رجسٹرد، بوگس نمبر پلیٹس اور چوری شدہ گاڑیاں کے خلاف موقع پر کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ موٹر رجسٹریشن اتھاڑٹی کے آفیسر محمد نعیم کا کہناہے کہ ڈائریکٹڑ چوہدری محمد ارشد سہل کے حکم پرایکسائز کی تمام ٹیمیں جنرل ہولڈاپ میں گاڑیوں کی چیکنگ کرنے میں سختی سے عمل پہرا ہیں اور بلاتفریق قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔

جبکہ موٹرڑجسٹریشن اتھاڑٹی کے آفیسرز عدیل امجد کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے فوری طور پر بغیر نمبر پلیٹس اور چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج کرواکر چوری شدہ گاڑی کی تصدیق کرنے کے لیے فرانزک لیب کو چیکنگ کے لیے بھج دیاجاتا ہے۔ ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت ایکسائز کی ریکوری بہتر جاری ہے اور رواں برس ہم اپنے ٹارگت کے ہداف کو باآسانی حاصل کر لیں گے۔