پنجا ب فوڈ اتھاڑٹی کا ملاوٹ مافیاء اور غیر میعاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری

متعدد فودپوئینٹس سیل سینکروں دوکاندروں کو بھاری جرمانہ عائد

منگل 24 نومبر 2015 13:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) پنجا ب فوڈ اتھاڑٹی کا ملاوٹ مافیاء اور غیر میعاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے متعدد فودپوئینٹس سیل سینکروں دوکاندروں کو بھاری جرمانہ عائد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب فود اتھارٹی کا صوبائی دارلحکومت میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جس میں سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے نیو شالیمار وڈ پر واقع چاچا رفیق اینڈ عثمان ہوٹل کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور غیر مناسب واشنگ ایریا کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

اس کے علاوہ بند روڈ پر واقع دانیال پان شاپ اورعلی پان شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کر دیا۔اس کے علاوہ طاہر چنے والے کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور صفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں نوناریاں چوک میں واقع شیر ربانی ملک شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،کاؤنٹر نسب نہ کرنے اور کھانے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

اسی طرح نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے کاہنہ نو میں واقع لاہوری بروسٹ کو ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،کھانے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے،پرانا استعمال شدہ تیل کئی مرتبہ استعمال کرنے اور مکھیوں کی موجودگی کی بنا پر سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ سونو جی پان شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا

جبکہ دلو خورد میں واقع مدنی سرکار ہوٹل کوفریزر کی صفائی کی خراب صورت حال،کھانے کی اشیاء فرش پر رکھنے،کھانے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے،واشنگ ایریا میں گندگی،ہدایات پر عمل نہ کرنے،ورکرز کا ہیڈ کورز استعمال نہ کرنے اور غیر مناسب سٹوریج کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا۔

راوی ٹاؤن کی ٹیم نے اکبری منڈی میں واقع ملک کاشف ٹریڈرزکوہدایات پر عمل نہ کرنے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے فیصل ٹاؤن کے ایریا میں واقع الشیخ دہی بھلے،غازی برگر پوائنٹ،ٹائمز شوارما اورفنگر چپس پوائنٹ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ گرومانگٹ روڈ پر واقع ما شاء اللہ شوارما کو ہدایات پر عمل نہ کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

اس کے علاوہ چلو سبحان کراچی پراٹھا اور چلو سبحان فش کارنر کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے علم دین چوک، جوہر ٹاؤن میں واقع ہدایت سموسہ کارنرکو فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،کھانے کی اشیا ء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے اور برتنوں کی غیر مناسب واشنگ کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ نیسپاک سوسائٹی میں واقع شیش محل بینکوئٹ ہال اورلاہور کیسل بینکوئٹ ہال کو فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال،برتنوں کی واشنگ کی غیر مناسب صورت حال اور کھانے کی اشیاء کو غیر مناسب طریقہ سے رکھنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔