پا کستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اور تینوں ڈویژن کے عہدیدران کا مشترکہ اہم اجلاس راولپنڈی میں طلب کرلیا گیا

منگل 24 نومبر 2015 13:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) پا کستان مسلم لیگ (ن) یو تھ ونگ آزاد کشمیر کے صدر محمد حنیف ملک نے مر کزی عہدیداران یو تھ ونگ ، ممبران ایڈوائزی کونسل پا کستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اور تینوں ڈویژن کے عہدیدران کا مشترکہ اہم اجلاس29نومبر2015ءء بروز اتوار صبح 11:00بجے راولپنڈی میں طلب کر لیا۔مرکزی سیکر ٹری اطلاعت یو تھ ونگ آزد کشمیر کے مطابق صدر جماعت را جہ فاروق حیدر خان نے ورکر کنونشن میں اپنے خطاب کے دوران یو تھ ونگ آزاد کشمیر کو آ مد ہ الیکشن میں اہم اور کلیدی کردرا ادا کرنے کیلئے خصوصی ہدایت جاری کی ہیں جس کی روشنی میں صدر یو تھ ونگ نے مرکزی عہدیداران یو تھ ونگ اور میرپور ، پو نچھ اور مظفر آباد ڈویژن کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ۔

اس اہم اجلاس میں صدر جماعت را جہ فاروق حیدر خان کی ہدایات کی رو شنی میں مشاورت کے مطابق اہم فیصلہ جات کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

یو تھ ونگ آزاد کشمیر پارٹی کا پرچم اپنے ہاتھ میں لے کر پو رے آزاد کشمیر و پاکستان میں مقیم کشمیریوں کے پاس نواز شریف ، سالار جمہوریت ، راجہ فاروق حیدر خان کا پیغام لے کر گھر گھر جائے گی۔ اس اہم اجلاس میں تینوں ڈویژن کے یوتھ ونگ کے نو منتخب عہدیداران کو باقاعدہ طور پر نو ٹیفکیشن بھی جاری کیے جائیں گے۔

صدر یو تھ ونگ نے کہا کہ را جہ فاروق حیدر خان اور کیپٹن (ر) محمد صفدر آزاد کشمیر میں یو تھ ونگ کو ایک مظبوط اور منظم یو تھ دیکھنا چاہتے ہیں ۔جس کیلئے تمام نوجوانان غیر ضروری اختلافات ، ذاتی پسند و نا پسند اومخا لفت برائے مخالفت کی پا لیسی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قائدین کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فیلڈ میں کام کریں ۔ نوجوانوں کو با عزت روز گاراور جا ئز مقام صرف مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی دلوا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :