اسلام آباد : 30 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کے لیے عام تعطیل پر غور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 13:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 30 نومبر کو عام تعطیل پر غور کیاجا رہا ہے .

(جاری ہے)

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق عام تعطیل محض اسلام آباد کی حد تک ہی ہو گی ، جبکہ تعطیل کا حتمی اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا. واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 30 نومبر کو ہو گی.