حساس اداروں نے دومبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا

منگل 24 نومبر 2015 12:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء)حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کر کے بیدیاں روڈ سے دومبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد،پرائما کارڈ اور ڈیٹو نیٹرز برآمد کر لئے ،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر حساس اداروں نے بیدیا ں روڈ ک کے علاقہ بھٹہ چوک کے قریب کارروائی کر کے دو مبینہ دہشتگردوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، پرائما کارڈ اور ڈیٹو نیٹرز برآمد کر لئے ۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جن کے نام یوسف اور انظر گل معلوم ہوا ہے ۔ دونوں کو مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کی گرفتاری کے بعد مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کئے جانے کا امکان ہے ۔