وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی الیون میں چیف کمشنر آفس کے باہر ایمبولینس میں آگ لگ گئی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 24 نومبر 2015 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی الیون میں چیف کمشنر آفس کے باہر ایمبولینس میں آگ لگ گئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو سیکٹر جی الیون میں چیف کمشنر آفس کے باہر کھڑی ایمبولینس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایمبولینس جل کر مکمل تباہ ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :