راولپنڈی لیاقت باغ کے قریب ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان نے موٹر سائیکل سکول طالبات پر چڑھا دی

حادثے میں تین طالبات شدید زخمی، موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب

منگل 24 نومبر 2015 12:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) راولپنڈی میں لیاقت باغ کے قریب ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان نے موٹر سائیکل سکول طالبات پر چڑھا دی‘ حادثے میں تین طالبات شدید زخمی ہوگئیں‘ موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ون ویلنگ کرتے نوجوانوں نے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔ منگل کو لیاقت باغ کے قریب مری روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان نے موٹر سائیکل سکول طالبات پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں تین طالبات شدید زخمی ہوگئیں جبکہ موٹر سائیکل سوار فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :