میانوالی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا‘ دونوں پائلٹس محفوظ رہے

طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل دیدیاگیا،ترجمان پاک فضائیہ

منگل 24 نومبر 2015 12:43

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء ) میانوالی میں کندیاں کے علاقے میں بھکڑہ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا‘ حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے‘ طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل دیدیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو میانوالی کے علاقے کندیاں میں بھکڑہ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف 7جو کہ تربیتی پرواز پر تھا فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ہے۔طیارہ گرنے سے پائلٹ محفوظ رہا جبکہ معاون خاتون پائلٹ کو معمولی زخم آئے۔ ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے طیارے حادثے کی تحقیقات کے ئے انکوائری بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :