وزیراعظم نواز شریف کا اقتصادی راہداری کا ویژن قابل تعریف ہے‘ گلگت بلتستان کے عوام ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کررہے ہیں‘ جی بی میں پہلی مرتبہ میرٹ پر بھرتیاں کی گئیں‘ وزیراعظم کے تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو آگے لے کر بڑھیں گے

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا زلزلہ متاثرین میں امدادی رقوم چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

منگل 24 نومبر 2015 12:43

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا اقتصادی راہداری کا ویژن قابل تعریف ہے‘ گلگت بلتستان کے عوام ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کررہے ہیں‘ جی بی میں پہلی مرتبہ میرٹ پر بھرتیاں کی گئیں‘ وزیراعظم کے تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو آگے لے کر بڑھیں گے۔

وہ منگل کو یہاں زلزلہ متاثرین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا گلگت بلتستان کا چوتھا دورہ کرنے پر شکر گزار ہیں ۔ حکومت نے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے سابق گورنر برجیس طاہر نے ہر معاملے میں ہمیشہ جی بی حکومت کی مدد کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے بھی جی بی کی ترقی میں ہمیشہ ذاتی دلچسپی لی۔

جی بی کی محب وطن عوام نے ملک کے لئے ہمیشہ قربانیاں دیں گلگت بلتستان کے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو اپنی پارٹی پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن نے کہا کہ زیراعظم نواز شریف کا اقتصادی راہداری کا ویژن قابل تعریف ہے‘ گلگت بلتستان کے عوام ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کررہے ہیں‘ جی بی میں پہلی مرتبہ میرٹ پر بھرتیاں کی گئیں‘ وزیراعظم کے تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو آگے لے کر بڑھیں گے۔