الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے دن لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلئے وزارت پانی و بجلی کو خط لکھ دیا

منگل 24 نومبر 2015 12:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے دن لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے لئے وزارت پانی و بجلی کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو الیکشن کمیشن کی طرف سے حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی درخواست کردی گئی۔ الیکشن کمیشن نے وزارت پانی و بجلی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ تیس نومبر کو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر نتائج کی تیاری مکمل ہونے تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔