میر غضنفر علی خان نے گورنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وزیراعظم کی مبارکباد،نیک تمناؤں کا اظہار

منگل 24 نومبر 2015 12:42

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) میر آف ہنزہ میر غضنفر علی خان نے گورنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا‘ وزیراعظم نواز شریف نے نومنتخب گورنر کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو چنار باغ میں گورنر گلگت بلتستان کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم نواز شریف بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

تقریب میں قائمقام گورنر چوہدری برجیس طاہر اور جی بی کی کابینہ بھی موجود تھی۔ اس موقع پر میر آف ہنزہ میر غضنفر علی خان نے گورنر گلگت بلتستان کا حلف اٹھا لیا چیف جج سپریم ایپلیٹ کورٹ ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے نومنتخب گورنر سے حلف لیا۔ میر غضنفر نے گلگت بلتستان کے پانچویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ وزیراعظم نواز شریف نے نومنتخب گورنر کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :