گلگت بلتستان کی خوشحالی اولین ترجیح ہے ‘ علاقے میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں جس کے لئے اصلاحی کمیٹی تشکیل دیدی ہے‘ عطاء آباد ٹنل مکمل ہو چکی، لواری ٹنل آئندہ سال مکمل ہو جائے گی،گلگت میں ایکسپریس ہائی وے، ائیرپورٹ اور بجلی گھر بنائیں گے، گلگت بلتستان میں شاہراؤں کے منصوبوں پر 56 ارب روپے خرچ کرینگے‘ گلگت بلتستان میں تعمیر کی جانے والی شاہراہ اقتصادی راہداری کا حصہ ہوگی‘ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے‘ خطے میں معاشی زون کے قیام سے علاقہ کراچی اور لاہور سے آگے نکل جائے گا

وزیراعظم نواز شریف کا زلزلہ متاثرین میں چیک تقسیم کرنے اور گورنر گلگت بلتستان کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب

منگل 24 نومبر 2015 12:42

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی خوشحالی اولین ترجیح ہے ‘ علاقے میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں جس کے لئے اصلاحی کمیٹی تشکیل دیدی ہے‘ عطاء آباد ٹنل مکمل ہو چکی، لواری ٹنل آئندہ سال مکمل ہو جائے گی،گلگت میں ایکسپریس ہائی وے، ائیرپورٹ اور بجلی گھر بنائیں گے، گلگت بلتستان میں شاہراؤں کے منصوبوں پر 56 ارب روپے خرچ کرینگے‘ گلگت بلتستان میں تعمیر کی جانے والی شاہراہ اقتصادی راہداری کا حصہ ہوگی‘ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے‘ خطے میں معاشی زون کے قیام سے علاقہ کراچی اور لاہور سے آگے نکل جائے گا۔

وہ منگل کو زلزلہ متاثرین میں چیک تقسیم کرنے اور گورنر گلگت بلتستان کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے میرغضنفر علی کو گورنر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میر غضنفر کی اپنے علاقے کیلئے خدمات قابل فخر ہیں اور ہم سب گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اصلاحات چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے جس کے ذریعے یہاں کے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے نے کہا کہ گلگت بلتستان جمہوری انداز میں اپنے معاملات چلائے جبکہ عوام سے وعدہ بھی کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو سے گلگت شاہراہ پر جلد کام شروع کیا جائے گا جس پر 50 ارب روپے لاگت آئے گی۔ گلگت کو خنجراب سے ملانے والی عطاء آباد ٹنل بنائی ہے جس پر 27 ارب روپے خرچ آیا ہے جبکہ لواری ٹنل منصوبہ آئندہ سال مکمل ہو جائے گا اور وفاقی حکومت یہاں کے اہم منصوبوں کی تکمیل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خنجراب، سوست اور گلگت والی سڑک حویلیاں تک جائے گی،گلگت سے سکردو تک ہائی وے بنایا جائے گا اور یہی سڑک اقتصادی راہداری سے بھی ملائی جائے گی۔ رائے کوٹ سے حویلیاں تک بھی بہترین سڑک بنائی جائے گی کیونکہ جب سڑکیں بنتی ہیں تو فاصلے کم ہوتے ہیں اور دل ملتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے انتخابات سے قبل بھی گلگت بلتستان کا دورہ کیا تھا اور آئندہ بھی وہ تسلسل کے ساتھ آتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطہ میں خصوصی معاشی زون بنیں گے تویہ کراچی اور لاہور سے آگے نکل جائے گا کیونکہ جتنا پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے اتنی خوشحالی بھی آئے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھاشا ڈیم، منگلا اور تربیلا سے بھی بڑا منصوبہ ہو گاجو اسی خطے میں بن رہا ہے